فارمولا ون: میک لارن کی پہلی خاتون ڈیولپمنٹ ڈرائیور، بیانکا بسٹامنٹے

19 سالہ بیانکا نے برطانوی ٹیم کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ڈرائیور کی حیثیت سے تاریخ رقم کی ہے۔

پروگرام کے تحت وہ 2024 فارمولا ون اکیڈمی گرڈ میں میک لارن کی نمائندگی کریں گی (بیانکا بسٹامانٹے ڈاٹ کام)

گذشتہ سال فارمولا ون اکیڈمی کے افتتاحی سیزن میں کامیاب ڈیبیو کرنے والی فلپائنی ریسنگ ڈرائیور بیانکا بسٹامانٹے اس سیزن کی مہم کے لیے تیاری کر رہی ہیں جو آٹھ سے نو مارچ تک سعودی عرب کے مشہور جدہ کارنیش سرکٹ میں شروع ہونے والی ہے۔

اس نوعمر بیانکا کا مقصد چیمپیئن شپ ٹائٹل کے لیے لڑنا ہے کیونکہ وہ میک لارن ریسنگ کے تعاون سے فرانسیسی ٹیم اے آر ٹی گراں پری کے ساتھ مقابلہ کرتی ہین۔

2023 میں دو فتوحات اور چار پوڈیم ختم کرنے کے بعد 19 سالہ بیانکا اپنی فارمولا ون اکیڈمی مہم کے لیے ایک نئے انداز کے ساتھ 2024 میں بار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

میک لارن ڈرائیور ڈیولپمنٹ پروگرام کی بدولت، اس کی ٹریک پر اور اس سے باہر حمایت دونوں طرح بڑھی ہے اور اس نے بیانکا کو ریسنگ کے ذہنی پہلو سمیت ترقی کے لیے کئی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کی ہے۔

اگرچہ جدہ کارنیش سرکٹ کے نظارے دلکش ہوسکتے ہیں لیکن یہ فارمولا ون کیلنڈر کا دوسرا طویل ترین سرکٹ ہے اور تیز ترین بھی۔

اس کا مطلب یہ ہوگا کہ لگونا، فلپائن سے تعلق رکھنے والی ریس ڈرائیور کو اپنے پاپائے رنگ کے Tatuus F4-T421 میں مشہور سٹریٹ سرکٹ پر غیرمعمولی درستگی اور بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ایف ون اکیڈمی کی ریسر بیانکا میک لارن ڈرائیور ڈیولپمنٹ پروگرام میں نیا اضافہ گذشتہ برس بنی تھیں۔

19 سالہ کھلاڑی نے برطانوی ٹیم کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ڈرائیور کی حیثیت سے تاریخ رقم کی ہے۔

فلپائن میں پیدا ہونے والی بیانکا نے 2022 میں ڈبلیو سیریز میں حصہ لیتے ہوئے سنگل سیٹر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جہاں انہوں نے ٹاپ روکی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

اس سال انہوں نے پریما ریسنگ کے ساتھ ایف ون اکیڈمی کے افتتاحی سیزن کے لیے گرڈ میں شمولیت اختیار کی، جس نے اس ہفتے کے آخر میں آسٹن میں سیزن کے اختتام تک دو جیت اور دو پوڈیم حاصل کیے۔

پروگرام کے تحت وہ 2024 ایف ون اکیڈمی گرڈ میں میک لارن کی نمائندگی کریں گی اور اے آر ٹی گراں پری کے ساتھ ریس میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایمانوئل پیرو کی سربراہی میں میک لارن ڈرائیور ڈیولپمنٹ پروگرام میں ان کی شمولیت انہیں ٹیم کی ٹیلنٹ پائپ لائن میں شامل کرے گی، جس کا مقصد ڈرائیوروں کو فارمولا ون، انڈی کار اور فارمولا ای کی طرف پیش رفت میں مدد کرنا ہے۔

’یہ میرے کیریئر کا ایک غیر حقیقی لمحہ ہے، میک لارن اور اے آر ٹی گراں پری کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ فلپائن میں ریسنگ کارٹس کے علاوہ کچھ کر پاؤں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی جذباتی ہوئے بغیر میک لارن کے ساتھ اپنا نام دیکھنا مشکل لگتا ہے کیونکہ اس ٹیم سے جڑی تاریخ اور ورثے نے مجھے واقعی بےزباں کر دیا ہے۔

’میں اس موقعے کے لیے بہت شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اب میرے پاس اپنے کیریئر میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے بہترین ممکنہ ترقیاتی نظام ہے۔

’2023 میری رفتار کو بہتر بنانے کے بارے میں تھا جس کا مظاہرہ میں نے اس سال کئی ریسوں میں کیا لیکن 2024 میں میرا مقصد مستقل مزاجی قائم کرنا اور اپنی ذہنی طاقت کو بہتر بنانا ہے تاکہ آنے والے ایف ون اکیڈمی سیزن میں ٹائٹل چیلنج بنایا جاسکے۔‘

میک لارن کی ٹیم کے پرنسپل اینڈریا سٹیلا نے کہا: ’ٹیم بیانکا کے ہمارے اور میک لارن کے ایف ون اکیڈمی میں شامل ہونے پر خوش ہے۔

’ایک متنوع اور جامع ٹیم ہونا ہمارا بنیادی اصول ہے لہٰذا ہم موٹر سپورٹ کے اندر صنفی تنوع کو بہتر بنانے کے اہم موضوع پر فارمولا ون کے کام میں شامل ہونے پر خوش ہیں۔

’ہم ایمانوئل کی رہنمائی میں میک لارن ریسنگ ڈرائیور ڈویلپمنٹ پروگرام میں بیانکا کی ترقی اور کارکردگی کے منتظر ہیں۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل