پی ایس ایل فائنل سمیت تین میچوں کے ٹکٹوں کی خریداری اور شائقین کا جوش

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے فائنل سمیت آخری تین میچوں کے لیے سٹیڈیمز میں شائقین کی موجودگی کی اجازت دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایلیمنیٹر ون، ٹو اور فائنل کی ٹکٹیں آج (منگل) سے فروخت ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ شائقین کرکٹ نے سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت ملنے پر روایتی جوش وخروش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایل میچز حالیہ توانائی بحران کے باعث سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی موجودگی کے بغیر کروائے گئے۔ لیکن فرنچائز مالکان اور شائقین کرکٹ کی درخواست پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم میں بدھ اور جمعے کو ہونے والے دو میچوں اور اتوار کو فائنل میچ سٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔

لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفتر میں منگل کو صبح سے ہی شائقین کرکٹ کا رش لگ گیا تھا۔ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر لوگ ٹکٹیں خریدتے رہے۔ 

انہوں نے پی ایس ایل کے بقیہ میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت پر خوشی کا اظہار کیا اور کئی کئی ٹکٹیں خرید کر پرجوش دکھائی دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی سی بی کے طے کردہ نرخوں کے مطابق پہلے ایلیمینٹر میچ کی ٹکٹ 450 سے 500 روپے، ایلمینٹر ٹو کی 1000 سے 5000 روپے تک جبکہ فائنل میچ 1500 سے 12000 روپے تک دستیاب ہیں۔ ان ٹکٹوں کی فروخت پیر کی شام 4 بجے سے شروع کی گئی تھی۔ لیکن شائقین کے مطابق وہاں سے بکنگ میں مشکلات آرہی ہیں۔ اس لیے یہاں خریدنے خود پہنچ گئے۔

لاہور کے تاریخی قذافی کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 30 سے 34 ہزار ہو چکی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت نے شرط رکھی ہے کہ شائقین توانائی بحران کا خیال رکھتے ہوئے ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچیں۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ