ترکی: 6،000 کلومیٹر رینج کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی عوامی نمائش 

ترکی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ میک 25 تک رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی رینج تقریباً 6 ہزار کلومیٹر (3728 میل) ہے۔

6،000 کلومیٹر رینج کے ترک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی ساہا 2026 میں نمائش (انادولو، 5 مئی 2026)

ترکی نے اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے منگل کے روز استنبول میں منعقدہ دفاعی نمائش ’ساہا 2026‘ کے دوران پہلی بار اپنے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم ہان‘ کی عوامی نمائش کی۔

ترکی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ میک 25 تک رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی رینج تقریباً 6 ہزار کلومیٹر (3728 میل) ہے۔

حکام کے مطابق ’یلدرم ہان‘ سسٹم مائع نائٹروجن ٹیٹرو آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے اور چار راکٹ انجنز سے لیس ہے، جس کے باعث اسے ترکی کے اب تک کے جدید ترین میزائل پلیٹ فارمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترک خبر رساں ادارے انادولو نے بتایا کہ یہ میزائل ’ساہا 2026 انٹرنیشنل ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبیشن‘ میں پیش کیا گیا، جہاں ترکی کی بڑی دفاعی کمپنیوں اور سرکاری اداروں نے مختلف شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی اپنی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کے لیے میزائل سسٹمز، بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، فضائی دفاع، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

’ساہا 2026‘ نمائش، جس کا انعقاد ساہا استنبول کے تحت کیا گیا، خطے کی اہم دفاعی تقریبات میں شمار ہوتی ہے جہاں عالمی دفاعی کمپنیاں، فوجی وفود اور خریداری کے ذمہ دار حکام شریک ہوتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا