اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے ( یونیسکو) نے سندھ کے تین اہم تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثے کی ابتدائی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
چار مئی 2026 کو یونیسکو میں پاکستان کے نمائندے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ حکام کو اس پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی فہرست میں شامل کیے گئے مقامات میں نواں کوٹ فورٹ، عمر کورٹ فورٹ اور کوٹ ڈیجی فورٹ خیرپور شامل ہیں، جو اپنی تاریخی اہمیت، قدیم طرز تعمیر اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سندھ کے محکمہ ثقافت میں ڈائریکٹر جنرل نوادرات و آثار قدیمہ فتح شیخ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تاریخی مقامات کو عالمی ورثہ کی حتمی فہرست میں شامل کرنے سے قبل ابتدائی فہرست میں رکھا جاتا ہے، جہاں ان کے تاریخی، ثقافتی اور سائنسی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔،
بقول فتح شیخ کے: ’ان قلعوں کی شمولیت سے نہ صرف سندھ کی تاریخ کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی بلکہ سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اب تک پاکستان میں 30 ہیریٹیج سائٹس ابتدائی فہرست میں شامل ہیں، جب کہ موہن جودڑو، ٹھٹہ میں واقع مکلی سمیت چھ مقامات حتمی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔
’مزید مقامات کو بھی مرحلہ وار اس فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔‘