بنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان جو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ڈھاکہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے کم از کم 76 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
پانچویں دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش نے 152 رنز تین کھلاڑی آوٹ سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں لیں۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی اور نعمان علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 413 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے شاندار بلے بازی کی تھی۔
اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 103 جبکہ عبداللہ فضل نے 60 رنز بنائے تھے۔