انڈین وزارت خارجہ نے جمعے کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دفاع اور توانائی سمیت اہم شعبوں پر معاہدے ہوئے ہیں۔
نریندر مودی نے جمعے کو پانچ ملکی دورے کا آغاز کیا اور پہلے مرحلے میں وہ ابوظبی پہنچے جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
معاہدوں میں دفاعی تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کا مقصد علاقائی اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے اور اس کے تحت دفاعی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے تعاون بھی شامل ہے۔
List of outcomes (7 in total) : Official visit of PM @narendramodi to UAE pic.twitter.com/J1VqbjPZ8S
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) May 15, 2026
انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ دورے کے دوران ’انڈین سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو لمیٹڈ اور ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔ جس کا مطلب توانائی کی سکیورٹی ہو گا۔‘
دیگر پانچ شعبوں میں ایل پی جی کی رسد میں سٹریٹجک تعاون، سٹریٹجک دفاعی پارٹنرشپ کا فریم ورک ہے اور اس میں دفاعی صنعتوں کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون بھی شامل ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جبکہ شپنگ، پورٹ اور کوسٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کے علاوہ جہازوں کی بحالی کے لیے مہارت میں تعاون جس سے انڈین میری ٹائم ورک فورس کی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ انڈین کمپنی سی ڈی اے سی اور اماراتی کمپنی جی 42 کے درمیان سپر کمپیوٹر کلسٹر کے قیام اور متحدہ عرب امارات کا انڈیا میں پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ابوظبی کے بعد اپنے دورے میں انڈیا کے وزیراعظم نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی بھی جائیں گے۔