امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے ممکنہ معاہدے کے بارے میں ’نہ کوئی جانتا ہے نہ کسی نے دیکھا ہے‘۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر میں ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتا ہوں تو وہ ایک اچھا اور مناسب معاہدہ ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ’اوباما کے کیے گئے معاہدے جیسا نہیں، جس نے ایران کو بھاری مقدار میں نقد رقم دی اور اسے جوہری ہتھیار تک پہنچنے کے لیے ایک واضح اور کھلا راستہ فراہم کیا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ’ہمارا معاہدہ اس کے بالکل برعکس ہے، لیکن کسی نے اسے دیکھا نہیں اور نہ ہی کوئی جانتا ہے کہ وہ کیا ہے۔ یہ ابھی مکمل طور پر طے بھی نہیں پایا۔
’لہٰذا ان ہارنے والوں کی بات نہ سنیں، جو ایک ایسی چیز پر تنقید کر رہے ہیں جس کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ امریکی صدور اور انتظامیہ کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ ’مجھ سے پہلے جو لوگ تھے، انہیں یہ مسئلہ کئی سال پہلے حل کر لینا چاہیے تھا، لیکن میں خراب معاہدے نہیں کرتا۔‘