انڈیا کے شہر لکھنؤ میں ایک اینیمیشن ٹریننگ سینٹر میں پیر کو آگ بھڑکنے سے کم از کم 15 افراد جان سے گئے اور حکام کے مطابق ان میں زیادہ تر طلبہ تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ آگ لکھنؤ کے علاقے الیگنج میں لگی، جو ریاست اتر پردیش کا دارالحکومت ہے اور یہ انڈیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔
نیوز فوٹیج میں وردی پہنے افراد کو لاشیں اٹھاتے دکھایا گیا، جبکہ قریب ہی لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کے مطابق آگ لگنے کے وقت تقریباً 21 طلبہ سینٹر میں موجود تھے، جن میں سے دو شدید زخمی ہیں جبکہ چار کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
ریاست کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاتھک نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مرکز طلبہ کو اینیمیشن بنانے کی تربیت دیتا تھا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
3 جون کو دہلی کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں بھی 20 سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی، جن میں تقریباً ایک درجن غیر ملکی بھی شامل تھے، جس کے بعد دارالحکومت میں فائر سیفٹی انتظامات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔