آئرلینڈ نے پیر کو اپنی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کا تقرر کر دیا۔
یہ اعلان انڈیا کے خلاف تاریخی ٹی20 سیریز جیتنے کے ایک دن بعد کیا گیا۔
گیری ولسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گذشتہ 30 برسوں میں اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے آئرش نژاد کوچ ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہائنرش مالان کی جگہ لیں گے۔
آئرلینڈ نے بیلفاسٹ میں انڈیا کے خلاف جمعے اور اتوار کو دو میچ جیت کر ٹی20 سیریز اپنے نام کی۔
اب ولسن کی قیادت میں ٹیم اگلے سال ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرے گی۔
ولسن نے 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران آئرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 292 میچ کھیلے اور 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کی۔