نیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے: ٹرمپ کی ایکسیوس سے گفتگو

ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایگزیوس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ (نیتن یاہو) جانتے ہیں کہ باس کون ہے۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 دسمبر 2025 کو فلوریڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جانتے ہیں کہ ’ہمارے تعلقات میں اصل باس کون ہے۔‘

یہ بات صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کو دیے ایک مختصر انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو آئندہ ہفتے ہی وائٹ ہاؤس کا دورہ کر سکتے ہیں۔

یہ ممکنہ ملاقات ایسے وقت میں متوقع ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے خلاف فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر اختلافات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ (نیتن یاہو) جانتے ہیں کہ باس کون ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اسرائیلی عہدیدار نےبھی ایکسیوس کو بتایا کہ آئندہ ہفتے یہ دورہ ممکنہ طور پر ہوگا، کیونکہ ٹرمپ 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی جائیں گے۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ’ممکن ہے ملاقات اس کے اگلے ہفتے ہو۔‘

نیتن یاہو کے دفتر نے بھی تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعہ کو ٹیلیفون پر بات ہوئی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ جلد ہی امریکہ میں ملاقات کریں گے۔

امریکہ اسرائیل کا قریبی اتحادی ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر نیتن یاہو کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ ان کے بقول ان کارروائیوں سے ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات متاثر ہوئے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آخری ملاقات 11 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ