کیا آپ جانتے ہیں ہیکرز آپ کے گھر کا وائی فائی اپنے اگلے سائبر حملے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟ اور آپ کو اس کا پتہ بھی نہیں چلے گا۔
ہیکرز حملوں کے لیے ریزیڈینشل پراکسی نیٹ ورکس استعمال کر رہے ہیں، یعنی ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے کسی ہیکر کی آن لائن سرگرمی آپ کے گھر کے آئی پی ایڈریس سے ہو سکتی ہے۔
ہیکرز آپ کا وائی فائی راؤٹر، اینڈرائیڈ ٹی وی باکس، سٹریمنگ ڈیوائس یا انٹرنیٹ سے منسلک کوئی بھی ڈیوائس کنٹرول کرنے کے بعد آپ کے گھر کے انٹرنیٹ کنکشن کو ریزیڈینشل پراکسی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہیکر نے خاص طور پر آپ کو ہی نشانہ بنایا ہو۔ ہو سکتا ہے اسے صرف ایک ریزیڈینشل آئی پی ایڈریس درکار ہو تاکہ وہ اپنی اصل لوکیشن چھپا سکے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
آپ کی ڈیوائسز ہیکرز کے قبضے میں کیسے جا سکتی ہیں؟
جب آپ کوئی ڈیوائس خریدتے ہیں یا سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ وہ پہلے ہی متاثر ہو یا اس میں نقصان دہ کوڈ موجود ہو۔
اور اگر آپ غیر معتبر ذرائع سے مفت وی پی اینز، غیر سرکاری ایپس، پائریٹڈ سافٹ ویئر یا مفت سٹریمنگ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو میلویئر ڈاؤن لوڈ ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
ایسے میں اپنے گھر کے وائی فائی کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے تو نامعلوم ایپس یا مفت وی پی اینز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ ہمیشہ معتبر اور درست ذریعے سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
چیک کریں کہ آپ کے گھر کے وائی فائی سے کون کون سی ڈیوائسز منسلک ہیں۔
راؤٹر کا ڈیفالٹ یوزر نیم اور پاس ورڈ، یعنی ایڈمن پاس ورڈ، تبدیل کریں۔
ریموٹ مینیجمنٹ کو غیر فعال کریں تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے کوئی باہر کا شخص آپ کے راؤٹر کی سیٹنگز تبدیل نہ کر سکے۔
چیک کریں کہ آپ کا راؤٹر WPA3 Personal یا WPA2 AES انکرپشن استعمال کر رہا ہے۔
اگر راؤٹر پرانی انکرپشن، جیسے WEP، استعمال کرتا ہے تو اپنے سروس پرووائیڈر سے اپ گریڈ کروائیں۔