مکہ اور مدینہ کی جانب داغے گئے 2 میزائل فضا میں تباہ: سعودی عرب

سعودی شہری دفاع کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دونوں میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے، ملبہ جدہ، طائف اور رابغ سمیت متعدد مقامات پر گرا۔

سعودی اہلکار 24 اکتوبر، 2026 کو حوثیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کے ملبے کے پاس کھڑے ہیں(سعودی پریس ایجنسی)

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی رات بتایا کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق دونوں میزائل فضا میں تباہ ہونے کے بعد ان کا ملبہ جدہ، طائف اور رابغ سمیت کئی مقامات پر گرا۔

ستمبر 2026 سے یمن کے ایران نواز حوثی سعودی عرب پر ڈرون اور بیلسٹک/کروز میزائل حملے کر رہے ہیں جن کا بنیادی ہدف جنوبی اور مغربی شہروں کے ساتھ ساتھ تیل کی تنصیبات ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

گذشتہ اتوار کو بھی نجران کے ایک رہائشی علاقے میں حوثیوں کا پروجیکٹائل گرنے سے چھ شہری زخمی ہو گئے تھے۔

محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا، ’مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں شہری دفاع نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے نمٹنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائلوں کے کچھ ٹکڑے مکہ کے باہر وادی مغمس میں بھی گرے۔

 حوثیوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد جان سے گئے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

حوثیوں نے آرامکو کی تنصیبات، ابہا ایئرپورٹ اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا جبکہ سعودی قیادت والے اتحاد نے بیشتر حملے روکے اور یمن میں حوثی پوزیشنز پر فضائی حملے کیے۔

 یہ جھڑپیں ستمبر میں حوثیوں کی بحیرہ احمر کے ساحل پر پیش قدمی اور سعودی جوابی کارروائیوں کے تسلسل میں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا