پاکستانی سٹنٹ مین بنا امریکی فلم ہیرو

پارکور کھیل کے ماہر خیبرپختونخوا کے مشہود احمد امریکی فلم ’دی کیور‘ میں ہیرو بنے ہیں۔

خیبرپختونخوا کےعلاقے کرک کے مشہود احمد کو امریکہ کی ایک مقامی شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس مقام تک پہنچنے کے لیے مشہود نے پارکور جیسا خطرناک کھیل سیکھا۔

پاکستان میں پارکور کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے البتہ مشہود نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر اس میں مہارت حاصل کی، پھر امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کے بعد وہاں کی ایک اکیڈمی سے پارکور کی باضابطہ ٹریننگ حاصل کی۔

اس دوران انہیں ’دی کیور‘ نامی ایکشن فلم میں ہیرو کا کردار مل گیا۔ یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہو گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی فلم