بھارت: فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پولیس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آگ بجھانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ صدر بازار میں موجود اس عمارت تک پہنچنا انتہائی مشکل تھا (روئٹرز)

پولیس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو لوک نایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 25 کے قریب گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، جبکہ امدادی کارکنوں کے مطابق اب تک 50 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ واقع اس وقت پیش آیا جب صبح سویرے شہر کے پرانے علاقے میں رانی جھانسی روڈ پر ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ علاقہ بہت سی چھوٹی سٹورج یونٹس اور چھوٹے کارخانوں سے جڑا ہوا ہے۔

دہلی پولیس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فیکٹری میں لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ’اس چار یا پانچ منزلہ عمارت میں فیکٹری ورکر اور مزدور سو رہے تھے۔‘ ان کے مطابق آگ بجھا دی گئی ہے لیکن امدادی کام اب بھی جاری ہیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر اناج منڈی میں لگنے والی آگ انتہائی افسوس ناک ہے۔ میری ہمدردیاں اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ ہیں۔ دعا ہے کہ زخمی جلد صحتیاب ہو جائیں۔ انتظامیہ ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔‘

آگ بجھانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ صدر بازار میں موجود اس عمارت تک پہنچنا انتہائی مشکل تھا کیونکہ جس مقام پر یہ فیکٹری موجود تھی وہ شہر کا قدیم ترین حصہ ہے اور گلیاں بہت تنگ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس عمارت میں بڑی تعداد میں سکول بیگ اور پیکنگ کا مواد موجود تھا۔ آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔    
 
صدر بازار کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’تمام امدادی کارکن قریبی ہسپتال پہنچ گئے جہاں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور دیگر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔‘

عہدیدار کے مطابق: ’زیادہ تر ہلاک ہونے والے اس وقت سو رہے تھے جب وہاں آگ بھڑک اٹھی۔‘

دوسری جانب مقامی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اخبار کے مطابق 64 کے قریب افراد کو لوک نایک، آر ایم ایل اور لیڈی ہارڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

بھارت میں زیادہ چھوٹی فیکٹریاں اور کارخانے شہر کے پرانے علاقوں میں ہیں جہاں زمین نسبتاً سستی پڑتی ہے۔              

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا