یاسر شاہ کو نیشنل اکیڈمی رپورٹ کرنے کا حکم

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کر لیں گے (اے ایف پی)

لیگ سپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق اس دوران یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں جاری ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سابق ٹیسٹ سپنر مشتاق احمد کی گذشتہ ہفتے سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔ معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک بولرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19 بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔

یاسر شاہ نے کرکٹ کی تاریخ کے بڑے بولرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف 33 میچز میں دو سو وکٹیں مکمل کی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ