کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے انداز اور پرکشش شخصیت کے باعث اکثر وبیشتر خبروں کا مرکز بنے رہتے ہیں، لیکن اس مرتبہ سوشل میڈیا پر ان کی ’داڑھی‘ کے چرچے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کے آفیشل فوٹوگرافر ایڈم سکاٹی کی کھینچی ہوئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں ہلکی داڑھی کے ساتھ وہ کافی سنجیدہ نظر آرہے ہیں، لیکن کینیڈا کے لوگوں کو اس میں بھی کشش نظر آئی اور انہوں نے #trudeaubeard (ٹروڈو کی داڑھی) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ دھڑا دھڑ ٹویٹس شروع کردیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
48 سالہ ٹروڈو کو لوگوں نے زیادہ تر کلین شیو ہی دیکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ نے سوال کیا: ’ہمیں داڑھی کا جواب چاہیے۔‘ تاہم اب تک وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی مصدقہ بات سامنے آئی کہ جسٹن ٹروڈو اب اسی روپ میں نظر آئیں گے یا پرانے روپ میں واپس آجائیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں، وہیں کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔
صحافی برائن پلاٹ نے لکھا: ’میکینزی بوول (96-1894) کے بعد سے ٹروڈو پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے مکمل داڑھی رکھی ہے۔‘
“Trudeau is the first prime minister to sport a full beard since Mackenzie Bowell, who served from 1894 to 1896.” https://t.co/iJe30TIlEh
— Brian Platt (@btaplatt) January 7, 2020
تاہم لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا: ’کیا یہ مکمل داڑھی ہے؟‘
Full? We need to check your definitions.
— ЩэѕБэz (@WesBez) January 7, 2020
ایک صارف نے لکھا: ’ادھر دنیا بکھر رہی ہے اور یہاں کینیڈا کو ٹروڈو کی داڑھی کی پڑی ہے۔‘
The world: falling apart
— MPWunder (@mariederive) January 7, 2020
Canada: #trudeaubeard
It's a good day when the most controversial thing your country's leader does is grow a beard.
حمزہ خان نامی صارف نے لکھا: ’جسٹن ٹروڈو یہاں مڈل کلاس والوں کے وزیراعظم لگ رہے ہیں۔‘
@JustinTrudeau really out here looking like a true PM for the middle class #trudeaubeard pic.twitter.com/rzolfdLhXm
— Hamza Khan (@Hamzyykhan) January 7, 2020
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا: ’کیا کینیڈین سیاسی طور پر اتنے بور ہوگئے ہیں کہ انہیں جسٹن ٹروڈو کی داڑھی سے متعلق پیش ٹیگ بنانا پڑ گیا۔‘
So Canadians have become so bored politically that they have taken to creating hastags about Justin Trudeaus beard.
— Dylan Taylor (@TheNewPolitico) January 7, 2020
All I wil say is LOL
#trudeaubeard
سارہ نامی ایک صارف نے لکھا: ’ہمارے وزیراعظم ایسے کیوں لگ رہے ہیں جیسے امتحان کے دنوں میں یونیورسٹی طلبہ لگتے ہیں؟ مجھے جواب چاہیے۔‘
Why did our prime minister grow what looks like a university student's "exam beard?" I demand answers! #trudeaubeard
— Sarah Sahagian (@sarahsahagian) January 7, 2020
کسی نے لکھا: ’میں اپنے امریکی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کینیڈین کتنے خوش قسمت ہیں کہ ہمارے وزیراعظم صرف داڑھی بڑھانے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔‘
Want to thank my American friends for showing us how fortunate we Canadians are when our leader trends on Twitter for something so insignificant as growing a beard.
— Hafiz Shariff (@HafizDoc) January 7, 2020
Hey, Trudeau could pass as Hans Gruber! #CDNpoli #TrudeauBeard pic.twitter.com/47YJFxxPz6