کینسر سے کینوس تک: کراچی میں مریضوں کی مصوری

17 سے 19 جنوری تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں انڈس ہسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مریض بچوں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

کراچی کے کلب روڈ پر واقع میریٹ ہوٹل میں فلاحی ادارے انڈس ہسپتال کی جانب سے پانچویں انڈس آئیکون کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کانفرنس 17 سے 19 جنوری تک جاری رہی، جس کے دوران انڈس ہسپتال کے زیرِعلاج کینسر کے مریضوں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

ان تصاویر کو بنانے والے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں نے کینوس پر مختلف رنگوں کے ذریعے احساسات اور اپنی کہانی بتانے کی کوشش کی۔

اس میں سے کئی تصاویر عروج نامی 15 سالہ بچی کی تھیں، جو کینسر کے اس سٹیج پر ہیں کہ ڈاکٹروں نے ان کے گھر والوں کو جواب دے دیا ہے۔

عروج نے اس سے پہلے کبھی کینوس پر پینٹنگ نہیں کی تھی لیکن انڈس ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے دوران ان کا رجحان پینٹنگ کی جانب مائل ہوا، جس کے بعد اب اس نمائش میں زیادہ تر پسند کی جانے والی تصاویر عروج کی ہی تھیں۔

تصویری نمائش کی منتظم سیدہ شاہانہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’ان تصاویر کے ذریعے جمع کی گئی رقم ان بچوں کے علاج میں استعمال ہوگی جن کے والدین کینسر کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ان تصاویر کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور تین دن کے دوران ہم نے کافی تصاویر فروخت کیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ