بنگلہ دیش پاکستانی بولنگ اور بیٹنگ کے آگے ہار گیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کے پاس پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کا ہی جواب نہیں تھا (اے ایف پی)

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کے پاس پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کا ہی جواب نہیں تھا۔

پاکستان پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد پہلے تو ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوا اور اس کے بعد بولرز نے اپنے بلے بازوں کی دوسری باری ہی نہیں آنے دی۔

اس آل راؤنڈ پرفارمنس میں بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور حارث سہیل کے بعد رہی سہی کسر یاسر شاہ اور نوجوان بولر نسیم شاہ نے پوری کر دی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 233 اور دوسری اننگز میں صرف 168 رنز ہی بنا سکا جبکہ پاکستان نے اپنی واحد اننگز میں 445 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 143، شان مسعود 100، اسد شفیق 65 اور حارث سہیل 75 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں اننگز میں صرف ایک نصف سنچری ہی سکور کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگر بولنگ پر نظر ڈالیں تو بنگلہ دیشی بولر ابو جائد اور روبیل تین، تین وکٹیں تو لینے میں کامیاب رہے لیکن شاید تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

جبکہ دوسری جانب پاکستانی بولروں نے اپنی ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اس بولنگ پرفارمنس میں نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے کم عمر ترین بولر ہیں اور ان کی ہیٹ ٹرک کسی بھی پاکستانی بولر کی 17 سال بعد ہیٹ ٹرک ہے۔

نسیم شاہ نے میچ میں کل پانچ وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ یاسر شاہ چار اور شاہین شاہ آفریدی بھی کل پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ