قرنطینہ کے لباسوں کا دلچسپ 'فیشن شو'

مشکل وقت کے دوران ہی تخلیقی صلاحیتیں ابھرتی ہیں۔ اب جب ہم سب قرنطینہ میں ہیں تو اس دوران محفوظ رہیں اور اس چیز میں سکون تلاش کریں جو آپ کو خوشی دیتی ہے: ایلیاس اراگاؤ

ایلیاس نے اپنی ویڈیو کے عنوان میں لکھا: 'میرے قرنطینہ کے لباسوں کی نمائش جو میں اپنے گھر میں لاک ڈاؤن 2020 کے دوران پہنوں گا۔' (ویڈیو سکرین گریب)

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کی وجہ سے گھر پر محدود ایک امریکی شخص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو گئیں جب انہوں نے اپنے گھر سے ایک 'فیشن شو' کے دوران قرنطینہ کے دوران پہنے جانے والے لباسوں کی نمائش کی۔

سوموار کو امریکی ریاست ٹیکسس کی کاؤنٹی ڈیلس کے رہائشی ایلیاس اراگاؤ (Elias Aragaw) نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دکھایا کہ گھر میں قرنطینہ کے دوران وہ کس قسم کے لباس زیب تن کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایلیاس نے اپنی ویڈیو کے عنوان میں لکھا: 'میرے قرنطینہ کے لباسوں کی نمائش جو میں اپنے گھر میں لاک ڈاؤن 2020 کے دوران پہنوں گا۔'

اس ویڈیو کے آغاز میں ایلیاس ایک لمبے سفید چغے میں چل کر آتے ہیں، جس کو کھولتے ہی ان کی سفید ٹی شرٹ اور پاجامہ دکھائی دیتا ہے۔

جس کے بعد وہ کہتے ہیں: 'قرنطینہ رن وے شو میں خوش آمدید، اسے دیکھیے جو اپنے گھر میں خوبصورت اور روایتی یورپی لباس میں کئی دن گزارنے کے لیے تیار ہے۔ اس کو کھولتے ہیں اور سفید ٹی شرٹ اور پاجامہ جو کہ ان دنوں بہت ہی عام ہے اگر ایئر کنڈیشنر چل رہا ہو تو۔ تھوڑا گھومو اور لہکو اور یہ گیا۔'

اگلے منظر میں ایلیاس اپنے گھر میں قائم ایک عارضی رن وے پر ایک سویٹ پینٹ اور ٹینک ٹی شرٹ میں دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ کہتے ہیں: 'اگر آپ کو ورزش کرنی ہو۔'

تیسرے منظر میں وہ ایک گرے سویٹ پینٹ اور سیاہ ہوڈی میں ملبوس ہیں اور انہوں نے جوتے اور دستانے بھی پہن رکھے ہیں۔ یہ اہتمام اس لیے تھا کہ اگر انہیں ضرورت کی چیزیں لینے باہر سٹور تک جانا ہو۔

ایک اور منظر میں وہ کہتے ہیں: 'دیکھتے ہیں ہمارے پاس کیا ہے۔ یہ نیٹ فلکس اور چِل رہنے کے لیے لباس ہے۔' اور پھر وہ پرنٹڈ کمبل میں سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں: 'یہ گھنٹوں تک ٹی وی شوز دیکھنے کے لیے تیار ہے۔'

یہ دلچسپ ویڈیو 66 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور کئی افراد جو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں محدود ہیں، انہوں نے تفریح فراہم کرنے پر ایلیاس اراگاؤ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا: 'آپ نے میرا دن بہتر بنا دیا۔ بہت شکریہ۔ مجھے یہ ویڈیو بہت پسند آئی۔'

ایک اور صارف نے لکھا: 'قہقہے لگاتے لگاتے میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ یہ آج بہت ضروری تھا۔'

ایک اور صارف نے ٹویٹ کی: 'مجھے اس قہقہے کی اشد ضرورت تھی۔ محفوظ رہو۔'

ایلیاس اراگاؤ نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'مشکل وقت کے دوران ہی تخلیقی صلاحیتیں ابھرتی ہیں۔ اب جب ہم سب قرنطینہ میں ہیں تو اس دوران محفوظ رہیں اور اس چیز میں سکون تلاش کریں جو آپ کو خوشی دیتی ہے۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل