گیم آف تھرونز کی سات طاقتور خواتین
معروف عالمی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا آٹھواں اور آخری سیزن 14 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ڈرامے کی سات بہترین خواتین اداکاراوں کی اہمیت کی وجہ سے درجہ بندی
-
1/7
1۔ ڈرامے میں نام: سرسی لینسٹر
اصل نام: لینا ہیڈی
لوہے کے تخت پر بیٹھی ’پاگل ملکہ‘ کا خطاب پانے والی لینا ہیڈی اب تک کے سات سیزنز میں اپنے تین بچوں کو مرتا دیکھ چکی ہیں، اپنے بھائی/محبت کرنے والے کو نکال چکی ہیں، اپنے شوہر (کینک رابرٹ) کو قتل اور اپنے بھائی (ٹیرین) کو کئی مرتبہ مارنے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اس منفی کردار کے باوجود لینا ہیڈی کی کارکردگی کی وجہ سے آپ شاید اب بھی اس ویسٹروز کی ملکہ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہوں گے۔ ٹی وی پر اتنے پیچیدہ کردار کی وجہ سے انہیں بہترین تھرون اداکارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
-
2/7
2۔ ڈنیریز ٹارگیرین
اداکارہ: ایمیلیا کلارک
جب بھی ڈینی کسی سے ملتی ہیں تو وہ اپنا مکمل طویل تعارف کرواتی ہیں۔ ہر کوئی شاید ایسا کرے اگر اس کی سی وی اتنی اچھی ہو۔ ڈنیریز کا واقعی ٹاپ تک کا سفر زبردست تھا۔ افسوس اس بات پر کیا جاتا ہے کہ اگر وہ ویسٹروز تھوڑا پہلے پہنچ جاتیں۔
-
3/7
3۔ کیٹلن سٹارک
اداکارہ: میشیل فیرلی
وینٹرفال کی خاتون کیٹلن سٹارک شو کی اعزازی ہیروین اپنے شوہر نیڈ کے سر کٹنے کے پہلے سیزن کے اختتام پر بنیں۔ دوسرے اور تیسرے سیزن میں وہ کنٹرول حاصل کرنے کی جستجو میں رہیں۔ وہ سب سے زیادہ بہادر کردار بنیں۔ ان کا سرخ شادی میں چیخنا شو کا سب سے دہلا دینے والا لمحہ تھا۔
-
4/7
4۔ سانسا سٹارک
اداکارہ: صوفی ٹرنر
ڈرامے میں سانسا کا کردار سب سے زیادہ دلچسپ رہا۔ آغاز میں وہ غصہ دلانے والی نوجوان لڑکی سے بےرحم قاتلہ بنیں جو وینٹرفل سنبھال سکتی تھیں۔ جب جنگ ختم ہوگی تو کچھ خوش قسمتی کے ساتھ وہ لوہے کے تخت پر بیٹھ سکتی ہیں۔
-
5/7
5۔ برینی آف ٹارتھ
اداکارہ: گونڈولین کرسٹی
برینی اچھی مثبت طاقت ہے۔ تاہم وہ سب سے زیادہ خطرناک بھی ہیں۔ سیریز میں ان کا وقت رینلی بریتھیئن، کیٹلن سٹارک اور جیمی لینسٹر کی حفاظت میں گزرا ہے۔ ایک خط انہیں ان کے شاہی خاندان کے ساتھ وفاداری کو مشکل میں ڈال دیتا ہے۔
-
6/7
6۔ اولینا ٹیرل
اداکارہ: ڈیانہ رگ
اولینا کے ڈرامے میں سین زبردست رہے ہیں۔ تھرونز کی ملکہ ان سب میں انتہائی چالاک دکھائی دی جو ہر صورتحال میں سے اپنے آپ کو اپنی کرسی میں بیٹھے بیٹھے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
-
7/7
7۔ آریا سٹارک
اداکارہ: میسی ولیمز
آریاسٹارک پہلے چند سیزنز کا بہترین کردار رہی ہیں۔ تاہم ان کے محدود سکرین پر وقت اپنے مرکزی جگہ سے دوری کی وجہ سے ہمیں کلاسک لمحات سے محروم کر دیا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آٹھویں اور اہم سیزن میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔