بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہلاکتیں، تعلق حزب المجاہدین سے

بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس مسلح تصادم میں 'حزب المجاہدین' کے ایک اہم کمانڈر جنید احمد صحرائی اور ان کے ایک ساتھی ہلاک ہوئے۔

(روئٹرز)

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز سے ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے ایک رہنما سمیت دو افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارتی حکام کے مطابق جھڑپ کا یہ واقعہ منگل کو متنازع خطے کے سب سے بڑے شہر سری نگر میں پیش آیا جہاں 12 گھنٹوں تک مسلح گروہ اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان  لڑائی جاری رہی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس طرح کی جھڑپیں جموں و کشمیر میں ایک عام واقعہ ہیں تاہم سری نگر میں شاذ و نادر ہی ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

منگل کو مخبری ہو جانے پر بھارتی نیم فوجی دستوں اور پولیس نے شہر کے مرکز میں واقع ایک محلے کا محاصرہ کر لیا جہاں 12 گھنٹوں تک دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

سری نگر کے اس گنجان آباد علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سری نگر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سڑکیں بڑی حد تک سنسان تھیں جس کی وجہ سے زیادہ تر رہائشی اپنے گھروں تک محصور تھے۔

رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ جھڑپ کے دوران پانچ مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ 10 دیگر گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس مسلح تصادم میں 'حزب المجاہدین' کے ایک اہم کمانڈر جنید احمد صحرائی اور ان کے ایک ساتھی ہلاک ہوئے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا