شوہر کو دھوکہ دینے پر بیوی کو 50 ہزار درہم جرمانہ

شوہر نے بیوی کے رویے میں تبدیلی محسوس کرنے کے بعد نگرانی کی تو معلوم ہوا کہ ان کی بیوی کے ایک دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات ہیں۔

عدالت نے خاتون کی جانب سے تین بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنے کے خلاف بھی حکم دیا۔

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کی ایک سول عدالت نے خاوند کو دھوکے دینے پر بیوی کو 50 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ واقعہ جون کے شروع میں پیش آیا جب شوہر کو بیوی کے رویے میں اچانک نمایاں تبدیلی محسوس ہوئی اور جس کی بظاہر کوئی وجہ نہیں تھی۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق شوہر نے رویے میں تبدیلی کی وجہ جاننے کے لیے بیوی کی نگرانی کا فیصلہ کیا۔ بیوی کے گھر سے باہر جانے پرشوہر نے ان کا پیچھا کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیوی کے ایک دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات ہیں۔

خاتون دوسرے شخص کےساتھ مختلف یستورانوں اور مقامات پر گئیں جو فیملیز کے لیے مخصوص تھے۔ اس اقدام کا مقصد تعلقات کو چھپانا تھا۔ جب خاوند کو یقین ہو گیا کہ ان کی بیوی چھپ کر بار بار دوسرے شخص سے ملتی ہیں تو انہوں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد انہوں نے بیوی کے خلاف فوجداری شکایت دائر کا فیصلہ کر لیا اور الزام لگایا ان کی بیوی کے 'ناجائز تعلقات' ہیں۔ تحقیقات، گواہوں کے بیانات لینے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد خاتون اور ان کے دوست کو فجیرہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ان پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا گیا اورعدالت نے انہیں مجرم ٹھرا دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد شوہر نے طلاق کے لیے بیوی کے خلاف ایک اور مقدمہ دائر کیا۔ اس کیس کو میاں بیوی کے درمیان مصالحت کے متعلقہ شعبے کو بھیج دیا گیا لیکن خاوند نے طلاق پر اصرار جاری رکھا، جس پرعدالت نے خاوند کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے طلاق کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے خاتون کی جانب سے تین بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنے کے خلاف بھی حکم دیا۔

بعد ازاں شوہر نے بیوی کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیوی کے دھوکے نے انہیں جو نفسیاتی نقصان پہنچایا اس کا ہرجانہ دلوایا جائے۔ کئی سماعتوں کے بعد عدالت نے خاتون کو حکم دیا کہ وہ 50 ہزار درہم کا ہرجانہ ادا کریں۔ تاہم خاتون نے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا