سارہ خان اور فلک شبیر ایک ہوگئے لیکن عثمان مختار کا کیا قصور؟

ٹوئٹر صارفین اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے رشتے پر جہاں خوش ہیں، وہیں کچھ لوگوں نے اس معاملے میں عثمان مختار کو بھی ٹرول کر ڈالا ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے رشتے کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا صارفین عثمان مختار کو ٹرول کر رہے ہیں (تصاویر: ٹوئٹڑ)

کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور ٹرینڈز ٹوئٹر پر۔۔۔ پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا نام آج ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، جس کی وجہ ان کا اورگلوکار فلک شبیر کا ایک ہونا ہے۔

گذشتہ شب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فلک شبیر کو سارہ خان کو نہایت خوبصورت انداز میں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کے بعد تو جیسے تبصروں کا ایک طوفان آگیا، جہاں صارفین اس 'اچانک' خبر پر نہ صرف حیران ہوئے بلکہ بے انتہا خوشی کا بھی اظہار کیا۔

خبریں ہیں کہ یہ جوڑا آج شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، کیونکہ گذشتہ روز پروپوزل کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ سارہ خان کی مایوں کے جوڑے میں تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔

فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام سٹوریز میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ایک خاتون کے ہاتھ پر فلک کی دلہن لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور تصویر میں مہندی مایوں کے فنکشن کے لیے کی گئی سجاوٹ نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سارہ خان اور فلک شبیر کےلیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس سے قبل خبریں تھیں کہ سارہ خان اور آغا علی ایک دوسرے کے قریب ہیں، تاہم بعدازاں یہ رشتہ ختم ہوگیا تھا۔ حال ہی میں 23 مئی کو آغا علی کی اداکارہ حنا الطاف سے شادی کے بعد بھی لوگوں نے سارہ خان کے حق میں بہت سی ٹویٹس کی تھیں، جن میں ان کا کہنا تھا کہ 'سارہ خان بہتر انسان کی حقدار ہیں۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مبارک بادوں کا سلسلہ تو ایک طرف لیکن کچھ لوگ اس سارے معاملے میں اداکار عثمان مختار کو بھی لے آئے ہیں اور مزاحیہ تصاویر، میمز اور تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔

یہ وہی عثمان مختار ہیں،  جنہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل 'انا' میں اداکارہ نیمل خاور کے مدمقابل کام کیا تھا، جن کی بعدازاں حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی۔  بعد میں عثمان اور سارہ نے ہم ٹی وی کا ہی ڈرامہ 'ثبات' سائن کیا اور اب سارہ خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

اس صورت حال کو لوگوں نے بہت دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا: 'اس بندے کے ساتھ ڈرامہ ڈن کراؤ۔'

شاہ زادی کے نام سے ایک صارف نے عثمان مختار کو 'تیز ترین میرج بیورو' قرار دے ڈالا۔

جبکہ ایک صارف نے انہیں 'پاکستان کی رشتے کروانے والی مائی' قرار دے ڈالا۔

منعم نامی صارف کہتی ہیں کہ 'عثمان مختار کے ساتھ ایک سیلفی ڈن کرو۔'

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ