صحرا میں لاپتہ سعودی شہری کی روح حالتِ سجدہ میں قبض

سعودی پولیس کے مطابق 40 سالہ ذویحی حمود العجالین صحرا میں لکڑیاں اکٹھی کرنے گئے تھے اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

سعودی عرب میں گذشتہ تین روز سے لاپتہ ایک شہری صحرا میں حالتِ سجدہ میں دم توڑ گئے۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس کی ایک امدادی ٹیم کو  ذویحی حمود العجالین نامی 40 سالہ شہری کی لاش صوبہ الریاض میں واقع ایک صحرا کے وسط سے ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی پولیس کی امدادی کارروائی کی ویڈیوز میں ذویحی کی ڈبل کیبن کار پر لکڑیوں کا بنڈل دیکھا جاسکتا ہے جس سے اہلکاروں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ وہ صحرا میں لکڑیاں اکٹھی کرنے گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ذویحی حمود العجالین کا تعلق الریاض کے علاقے وادی الدواسر سے تھا اور وہ گذشتہ جمعرات کو اپنے گھر سے نکلے تھے اور لاپتہ ہوگئے تھے۔

پولیس نے ان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں کی جانب ٹیمیں بھیجی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق کار سے چند میٹر کے فاصلے پر لق ودق صحرا میں ذویحی حالت سجدہ میں پائے گئے اور دوران نماز ہی کسی وقت ان کی روح قبض ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی اور لوگ ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا