پھولوں نے لاہور کی گرمی ٹھنڈی کر دی

لاہور میں اس وقت 150 سے زیادہ اقسام کے پھول لگائے گئے ہیں جو سب سے زیادہ جیلانی پارک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

ان دنوں لاہور میں ہر طرف موسم بہار نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

 اپریل کے آغاز میں ہی شہر کے 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاتے پارے نے جہاں عوام کو پریشان کیا وہیں ہر جانب کِھلے رنگ برنگے پھولوں نے ان کے مزاج  کو ٹھنڈا بھی کر دیا۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر صمیدہ قمر کے مطابق لاہور میں اس وقت 150 سے زائد اقسام کے پھول لگائے گئے ہیں جو سب سے زیادہ جیلانی پارک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

پارک میں 50 سے زیادہ اقسام کے ان گنت پھول کھلے ہیں۔ تپتے سورج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام اس قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے آ رہے ہیں اور خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ان رنگ برنگے پھولوں میں میری گولڈ، پٹونیا، پینزی، کارنیشینز وغیرہ شامل ہیں۔

ان حسین پھولوں کی عمر ایک سے ڈیڑھ ماہ تک ہوتی ہے۔ اپریل کے اختتام سے پہلے ان کا وقت پورا ہو جائے گا اور یہ پھر اگلے سال فروری، مارچ میں نظر آئیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی