سوشل میڈیا پر شادی کی ایک پیشکش کے دوران حادثے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔
کرس ویگو نے اپنی گرل فرینڈ انجیلینا رویرا کو بروکلین کے پل پر پروپوز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
انہی لمحات کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ویگو اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ رہے ہیں اور ان کی ایک دوست جلدی میں اس لمحے کی تصویر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
لیکن ان کی یہ دوست بے دھیانی میں بائیک کے لیے مخصوص لین میں پہنچ گئیں اور اسی دوران ایک بائیک والا انہیں ٹکر مار کر آگے بڑھ گیا، جس کی وجہ سے شادی کی یہ پیش کش مکمل نہ ہو سکی۔
ویگو نے اپنی دوست جوش روساریو کو دی جانے والی ہدایات کے بارے میں بتایا: 'میں نے انہیں اشارہ دیا تھا کہ میں اب پیش کش کروں گا۔'
22 سالہ ویگو نے نیویارک پوسٹ کو بتایا: 'وہ بہت خوش تھیں اور ان لمحات کو محفوظ کرنا چاہتی تھیں لیکن ایک لڑکا آیا اور ان سے ٹکرا گیا۔ اس نے بریک لگانے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔'
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویگو سائیکلسٹ سے اس کی خیریت دریافت کر رہے ہیں جو اس جوڑے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا تھا۔
ویگو روریا کا ہاتھ تھامے مذاقاً کہتے ہیں: 'یہ ویڈیو میں موجود ہے لیکن ہم اسے ایڈٹ کر دیں گے۔'
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ویگو ان لمحات کو یاد کر کے کہتے ہیں کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کریں۔
ان کا کہنا تھا: 'ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کہیں۔ میرے ذہن میں ایک بات تھی کہ میں جا کے اس کی مدد کروں یا رویرا کا ہاتھ تھامے رکھوں۔ اس موقعے پر ہم نے بوسہ دیا، گلے لگایا۔ ہم جانتے تھے کہ ہم ہزاروں لوگوں میں گھرے ہیں لیکن یہ اچھا محسوس ہو رہا تھا۔ جب میں ان کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں تو وقت تھم جاتا ہے۔'
ویگو کا کہنا ہے کہ وہ رویرا کو معروف پل پروپوز کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ ساری زندگی نیو یارک میں رہے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہاں بائیک کی مخصوص لین بھی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ ہم بال بال بچے ہیں۔'
© The Independent