میری کوئی شنوائی نہیں تھی: برطانیہ کی پہلی باحجاب مئیر کا استعفی

رخیہ اسماعیل نے ازلنگٹن کی میئر شپ کے عہدے سے استعفے دیتے وقت شمالی لندن کی کونسل میں مقامی قیادت پر'امتیازی سلوک'کا الزام عائد کیا۔

(ٹوئٹر- رخیہ اسماعیل)

برطانیہ کی حجاب کرنے والی پہلی میئر رخیہ اسماعیل نے لیبر پارٹی سے استعفے دے دیا ہے۔ انہوں کا کہنا ہے کہ 'سیاہ فام اور اقلیتی لسانی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے طور پر ان کی کوئی شنوائی نہیں تھی۔'

رخیہ اسماعیل نے ستمبر میں ازلنگٹن کی میئر شپ کے عہدے سے استعفے دیتے وقت شمالی لندن کی کونسل میں مقامی قیادت پر'امتیازی سلوک'کا الزام عائد کیا اور اب آٹھ برس بعد وہ کونسلر کے عہدے سے مستعفی ہو گئیں ہیں۔

انہوں نے اخبار' دا گارڈین'کو انٹرویو میں کہا: 'مجھے بےحد افسوس ہے کہ وہ پارٹی جس کے بارے میں میرا خیال تھا کہ وہ انصاف اور برابری کے لیے ہے، بہت سی وجوہات کی بنا پر معاملہ اس کے برعکس ہے۔'

'میرے لیے لیبر کونسلر کی حیثیت سے اب ہولووے وارڈ کی نمائندگی کرنا مشکل ہے کیونکہ میں پارٹی نظام سے لڑرہی تھی جو سیدھی سی بات ہے کہ سفید فارم مردوں کو بااختیار کرتا ہے کہ وہ جب بھی اور جو کچھ بھی خواہش کریں، ان کے پاس ہو۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں کونسل نے عید کے موقعے پر تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے ان کے بعض ساتھیوں کا اسلاموفوبیا تھا۔

انہوں نے ایک واقعے کو یاد کیا کہ وہ خط جس میں انہیں لیبر پارٹی کی خواتین کی پہلی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی اس پران کے پتے کے نیچے'صومالیہ'کا لفظ چھپا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا 'اس دعوت کے ساتھ میری جائے پیدائش کا کیا تعلق ہے؟ مجھے بہت رنج ہوا تھا۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے خود پر چاقو سے حملے کا معاملہ میڈٰیا میں اٹھایا جس پر لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک ساتھی ان پرچیخے کہ وہ علاقے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا: 'میں نے محسوس کیا کہ سیاہ فام اور لسانی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حیثت سے میری کوئی شنوائی نہیں ہے۔ آخرکار میں نے سوچا کہ بات کیا ہے؟'

دوسری جانب لیبر پارٹی کے ترجمان نے دا گارڈین کو بتایا: 'کونسلر اسماعیل کا مستعفی ہونے کا فیصلہ مایوس کن ہے خاص طور پر ایسی صورت میں کہ انہوں نے ازلنگٹن کی میئر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اتنی جلدی کونسلرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں علاقے کے قابل ستائش انداز میں خدمت  کی۔'

'ازلنگٹن میں لیبر پارٹی کے پاس متنوع اور باصلاحیت کونسلرز ہیں جو اپنی برادری کی خدمت میں مصروف ہیں۔'

'لیبر پارٹی امتیازی سلوک کے کسی بھی الزام کو بےحد سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ ہمارے قواعد اور طریقہ کار کے مطابق ان الزامات کی مکمل چھان بین کی جاتی ہے۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر