جدہ: فرانسیسی قونصل خانے پر سعودی شہری کا حملہ،گارڈ زخمی

حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے قونصل خانے کے گارڈ کو زخمی کر دیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

(فوٹو فائل۔ اے ایف پی)

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ساحلی شہر جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں ایک گارڈ زخمی ہو گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے قونصل خانے کے گارڈ کو زخمی کر دیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے حملہ آور کے سعودی شہری ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن حملے میں زخمی ہونے والے گارڈ کی شہریت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

ریاض میں موجود فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے چوکنا رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاحال سعودی حکام اور فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے اس حملے کے مقاصد کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا