اہلیہ کے کیریئر کو ترجیح دینے کے لیے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

معروف یورپی فیشن برینڈ زالاندو کے شریک بانی اور سی ای او روبن ریٹر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے پیشہ ورانہ خوابوں کو ترجیح دینے کے لیے عہدے سے ہٹ رہے ہیں۔

جرمن فیشن کمپنی زالاندو کے شریک بانی روبن ریٹر گذشتہ دس سالوں سے ایک ٹاپ ایگزیکٹیو رہے ہیں (اے ایف پی فائل)

یورپ کی سب سے بڑی فیشن ویب سائٹ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاکہ ان کی اہلیہ کے کیریئر کو ترجیح دے سکیں۔  

جرمن فیشن کمپنی زالاندو کے شریک بانی روبن ریٹر گذشتہ دس سالوں سے ایک ٹاپ ایگزیکٹیو رہے ہیں، مگر اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 تک لاگو اپنا کانٹریکٹ ختم کر کے اگلے سال اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں

زالاندو 2008 میں برلن میں شروع ہوئی تھی اور اب تک 17 یورپی مارکیٹوں تک پہنچ گئی ہے جس سے یورپ کا سب سے بڑا صرف اور صرف آن لائن فیشن اور لائف سٹائل برینڈ بن گئی ہے۔

ڈیویڈ شنائڈر اور رابرٹ گینٹز کے ساتھ ساتھ روبن ریٹر اس کمپنی کے تین سربراہان میں سے ایک ہیں۔ وہ کمپنی کے سٹریٹجی اور کمیونیکیشنز کے سربراہ ہیں اور گذشتہ سال تک فنانس چیف بھی تھے۔

اپنے فیصلے کا اعلان ایک بیان میں کرتے ہوئے روبن ریٹر نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔

بیان کے مطابق: ’میں نے اور میری اہلیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں ان کے پیشہ ورانہ خوابوں کو ترجیح دی جائے۔ میں اپنے بڑھتے خاندان کو مزید وقت دینا چاہتا ہوں۔ ان 11 سالوں، جن میں زالاندو میری ترجیح رہی ہے، کے بعد میں محسوس کرتا ہوں کہ اب میری زندگی کو ایک نئی سمت میں لے جانے کا وقت ہے۔‘

زالاندو کے مطابق روبن ریٹر اگلی سالانہ جنرل میٹنگ میں عہدے سے سبکدوش ہوں گے جو اکثر ہر سال مئی میں ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کے باقی دو شریک بانی اور سربراہان نے کہا ہے کہ وہ اسے لیڈ کرتے رہیں گے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق ریٹر کے اعلان کے حوالے سے رابرٹ گینٹز نے کہا: ’جب ہم نے اپنے بیس منٹ میں دفتر سے پہلے گاہکوں کو جوتے شپ کرنا شروع کیے تھے تک ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ سفر ہمیں کہاں لے جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’زالاندو کی کامیابی میں روبن کے کردار کو کم سمجھنا ناممکن ہے۔‘

زالاندو کے بعد وہ کیا کریں گے؟ اس حوالے سے ریٹر کا کہنا تھا کہ وہ ’زالاندو سے آگے نئی دلچسپیوں کی کھوج کرنے‘ میں خود کو وقت دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’میرے باقی مہینوں میں میں اس بات کی یقین دہانی کروں گا کہ ہم اپنی سٹریٹجی پر عمل درآمد میں تیزی لائیں۔‘ا

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ