ملازمت پیشہ خواتین کے لیے بدترین ملک کون سا ہے؟

دنیا بھر میں کیے جانے والے اس سروے میں چیک ریپبلک عورتوں کی ملازمت کی بہترین جگہ قرار پائی

ماہرین کے مطابق پاکستان میں بھی اندرون و بیرون ملک اس قسم کے سروے کی ضرورت ہے۔

ایکسپیٹ انسائڈر برطانیہ سے باہر زندگی سے متعلق ایک جامع سروے ہے جس میں دنیا بھر میں مقیم ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد برطانیوی شہریوں کا ڈیٹا موجود ہے۔

یہ سروے برطانیہ سے باہر رہنے والوں سے متعلق کئی مسائل کا احاطہ کرتا ہے جس میں ملازمت کی زندگی، اور دنیا میں عورتوں کی نوکریوں سے متعلق بہترین اور بدترین ملک کا تعین اسی ہزار عورتوں سے بات کرکے تعین کیا۔

انڈیکس کے مطابق یونان بدترین جگہ ہے کیونکہ وہاں ملازمت کرنے والی خواتین ترقی سے متعلق مطمئین نہیں تھیں۔ ان میں سے 81 فیصد خواتین کی یونانی معیشت کے بارے میں رائے منفی تھی۔

دوسرے نمبر پر اٹلی تھا جہاں 34 فیصد خواتین اپنی نوکریوں سے خوش نہیں تھیں اور مزید پچاس فیصد اپنی زندگی اور ملازمت کے درمیان توازن سے مطمئین نہیں تھیں۔

سربیا، ارجینٹینا، ترکی اور مینمار بھی اس فہرست میں شامل کئے گئے کیونکہ وہاں بھی کام کرنے والی خواتین اپنے دفتری اوقات، تنخواہوں اور ملازمت کے مواقعوں سے خوش نہیں تھیں۔

عورتوں کی ملازمت کے بہترین ممالک میں چیک ریپبلک سر فہرست رہا جہاں 83 فیصد عورتوں نے اپنے پیشے سے مطمئین ہونے کی بات کی۔ اس کے بعد بحرین، تائیوان، ناروے اور ڈنمارک شامل ہیں جہاں بڑی تعداد میں خواتین اپنے کیرئر کے مواقعوں، زندگی اور کام کے توازن اور ملازمت کی سکیورٹی سے خوش پائے گئے۔

اس فہرست میں ناتو برطانیہ اور نا ہی امریکہ کہیں دکھائی دیا۔ درحقیقت انویسٹرز ان پیپل نامی ہومن رسورس ادارے کے سروے میں بتایا کہ چار میں سے ایک برطانیوی اپنی موجودہ ملازمت میں خوش نہیں ہیں۔   

فوربس سے بات کرتے ہوئے سروے کرنے والی کمپنی انٹر نیشنز کی کیتھرین چدوبہ نے بتایا کہ ناروے، ڈنمارک، لیکسمبرگ اور نیوزی لینڈ بیرون ملک ملازمت کرنے والی خواتین میں مستقل طور پر سرفہرست رہنے والے ممالک ہیں۔ ’یہ مقامات مسلسل چوتھے سال دنیا بھر میں خواتین کی ملازمت کے حوالے سے سرفہرست رہے ہیں۔‘

فوربس میں شائع ہونے والی بہترین اور بدترین ممالک کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

عورتوں کے  ملازمت کے حوالے سے دس بدترین ممالک

1۔ یونان

2۔ اٹلی

3۔ سربیا

4۔ ارجنٹینا

5۔ ترکی

6۔ مینمار

7۔ جنوبی افریقہ

8۔ رومانیہ

9۔ کویت

10۔ مصر

عورتوں کے  ملازمت کے حوالے سے بہترین ممالک

1۔ چیک ریپبلک

2۔ بحرین

3۔ تائیوان

4۔ ناروے

5۔ لیکسمبرگ

6۔ نیوزی لینڈ

7۔ ہالینڈ

8۔ مالٹا

9۔ آسٹریلیا

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین