سائیکلنگ کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والی سمارہ

12 سالہ پاکستانی نژاد امریکی سمارہ صدیقی نے سائیکل پر 81 کلومیٹر کا راستہ طے کر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ساڑھے چھ ہزار ڈالر سے زائد کی رقم جمع کی ہے۔

سائیکل چلا کر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے چندہ جمع کرنے والی 12 سالہ پاکستانی نژاد امریکی سمارہ صدیقی نے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

انہوں نے میراتھون میں تقریباً 81 کلومیٹر کا راستہ سائیکل پر طے کیا اور ساڑھے چھ ہزار ڈالرز سے زائد کی رقم جمع کی۔ اس سفر میں سمارہ کو سات گھنٹے لگے۔

سمارہ کے دادا دادی کا تعلق کراچی سے ہے، جنہوں نے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کا ایک سکول بنایا ہے جبکہ سمارہ کے والد ندیم صدیقی بھی ٹی سی ایف کے رضاکار ہیں۔

سمارہ کے بقول ان کے والد نے انہیں ٹی سی ایف کے بارے میں بتایا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے سائیکلنگ کے شوق کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا سوچا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: 'میں نے لڑکیوں کی تعلیم کا مقصد اس لیے اٹھایا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیوں کو وہی مواقع ملیں جو شاید امیر گھرانے کی لڑکیوں کو ملتے ہیں، کیونکہ علم کے ذریعے ہی دنیا بدل سکتی ہے۔'

اس سفر میں سمارہ کے والد ندیم صدیقی ان کے ساتھ تھے، جنہوں نے اپنی بیٹی کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ سمارہ کے والد چاہتے ہیں کہ ان کی دونوں بیٹیاں وہ سب کر سکیں جو ایک مرد ہونے کی حیثیت سے وہ کرتے ہیں۔

'اگر میرے دو بیٹے ہوتے تو ان کی بھی میں اسی طرح پرورش کرتا جیسے سمارہ اور اس کی چھوٹی بہن کی کرتا ہوں۔ کوئی فرق نہیں ہے اور نہ ہوگا۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل