پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لاہور میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ (تصویر: ارشد چوہدری)

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جمعے کی رات دس بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مردان، شمالی وزیرستان، سوات، باجوڑ، جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، مظفر آباد اور میرپور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے جن علاقوں میں محسوس کیے گئے وہاں سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 

میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ریسکیوپنجاب نے ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ٹویٹ کے مطابق مظفر آباد میں کچھ عمارات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ہی یہ درخواست بھی کی کہ فیک تصویریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ 

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی زلزلے کے حوالے سے ٹرینڈز ٹاپ پرہیں اور لوگ اس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق این ڈی ایم اے تمام صوبائی شاخوں سے رابطے میں ہے۔ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، عوام کو ہمہ وقت آگاہ کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان