کیمسٹری میں ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں: تھرپارکر کے 14 سالہ روہن

نویں جماعت کے طالب علم روہن کھٹوانی نے اسلام آباد سائنس فیسٹیول میں کم سے کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل کو ترتیب دے کر سب کو حیران کردیا

بھورے گتے پر تیزی سے چھوٹے چھوٹے کارڈ رکھ کر پیریاڈک ٹیبل بناتے ہوئے 14 سالہ روہن کھٹوانی دیکھنے والوں کو حیران کر رہے ہیں۔

تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم اسلام آباد سائنس فیسٹیول میں شریک ہو کر پیریاڈک ٹیبل کے عناصر کو کم سے کم وقت میں ترتیب دینے کا ریکارڈ بنانے کے لیے خاص طور پر اسلام آباد آئے جہاں ہفتے کو اسلام آباد سائنس فیسٹیول منعقد ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سامنے ایک منٹ 28 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل بنا ڈالا جو ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم ہمارے سامنے ٹیبل بناتے ہوئے انہیں دو منٹ 24 سیکنڈ لگے اور یہ بھی قائم شدہ عالمی ریکارڈ سے کم وقت ہے۔

اس سے قبل جولائی میں لاہور کی نو سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے پیریاڈک ٹیبل دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

روہن کا ریکارڈ ابھی گنیز میں درج نہیں ہوا تاہم ان کے ماموں ڈاکٹر بھیشم کوٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان سائنس فیڈریش اس کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پیر کو ایک میٹنگ بھی ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روہن کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد کم سے کم وقت میں یہ ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کی مہارت کو خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور ڈی سی اسلام آباد نے بھی سہراہا۔

سائنس فیسٹیول میں کئی سرکاری اور نجی سکولوں سے طلبہ نے شرکت کی اور نضام شمسی سے لے کر توانائی کے متبادل ذرائعے اور جیومیٹری کے ماڈل پیش کیے۔ تاہم طلبہ کے بنائے گئے ماڈلز پر بھی زیادہ تر کرونا وبا کا راج تھا۔

کرونا سے بچاؤ کے طریقہ کار سے لے کر وائرس کے انسانی جسم پر اثرات، وائرس کے کام کرنے کا طریقہ، بغیر ہاتھ لگائے سینیاٹائزر حاصل کرنا اور گھر پر سینیاٹائزر کیسے بنایا جائے، طلبہ نے اس حوالے سے پراجیکٹ بنائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل