گلگت: بہار کی آمد پر دھویں سے پیشگوئی کا منفرد تہوار

تغم نامی دو روزہ اس تہوار کا مقصد موسم بہار کو خوش آمدید کرنا ہے، جو بوری کٹور قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد مناتے ہیں۔

اس تہوار کے موقع پر ایک مخصوص لباس پہننے والے شخص کو ’شگون پھتک‘ کہتے ہیں۔(تصاویر : بشکریہ عنایت دیوان)

گلگت بلتستان میں موسم بہار کی آمد پر ’تغم‘ نامی تہوار مقامی افراد نے نہایت جوش و خروش سے منایا۔

دو روزہ اس تہوار کا مقصد موسم بہار کو خوش آمدید کرنا ہے، جو کاشت کاری کی سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے منایا جاتا ہے۔

اس تہوار کو بنیادی طور پر بوری کٹور قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد مناتے ہیں۔

گوجال گلمت کے رہائشی ذوالفقار علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس تہوار میں پورے سال کی پیش گوئیاں دھویں کی سمت سے کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر دھویں کا رخ قبلے یا مشرق کی طرف ہو اور اوپر جاکر یہ بکھر جائے تو سال بہت مشکل ہوگا۔

علی بیگ نے مزید بتایا کہ اس تہوار کے موقع پر ایک مخصوص لباس پہننے والے شخص کو ’شگون پھتک‘ کہتے ہیں۔


تہوار کے دوران کھانے کا خاص انتظام کیا جاتا ہے اور خصوصی ڈِش ’سمن‘ بنائی جاتی ہے، جسے سب گاؤں والے مل کر کھاتے ہیں۔

اس تہوار کے دوران دعائیہ تقریبات بھی ہوتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی