میچ طے کرنے سے پہلے کھلاڑیوں سے مشورہ لیا جائے: کوہلی

ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ میچوں کی تاریخ کا تعین کرنے سے قبل کھلاڑیوں سے مشورہ لیا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق ایسا اس لیے بھی کیا جانا ضروری ہے کہ کرونا کی وبا کے باعث ببل لائف نے تھکاوٹ کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے انگلش ٹیم سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد اب ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ’کھلاڑیوں سے اس حوالے سے بات چیت کرنی چاہیے اور ان سے مشورہ لیا جانا چاہیے۔ ورنہ یہ ایسے ہی ہو گا کہ وہی کھیل سکے گا جو مشکل وقت گزار سکتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو اس کی جگہ کوئی اور لے لے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ کرکٹ کے سسٹم کے لیے بہتر نہیں ہے کیونکہ ہم اس سسٹم کو مضبوط اور پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔‘

ایک سوال میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے رواں سال ایک روزہ کرکٹ کم کھیلی جا رہی ہے تو ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’میچز کی تاریخوں کا تعین کرنا ہمارے بس میں نہیں لیکن یہ بہت اہم ہے کہ آپ یہ جانتے ہوں کہ آپ نے کتنی کرکٹ کھیلنی ہے۔ یہ صرف جسمانی طور پر نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی ضروری ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرونا کی وبا کی وجہ سے اگست کے بعد سے بھارتی کھلاڑی زیادہ وقت سکیور ببل میں رہے ہیں۔

وبا کے دوران انگلش ٹیم کی ’ریسٹ اینڈ روٹیٹ پالیسی‘ پر بات کرتے ہوئے کوہلی کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔‘

امپائرز کال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ وقت میں امپائرز کال کافی غیر یقینی صورت حال کی وجہ بن رہی ہے۔‘

گذشتہ ہفتے ویراٹ کوہلی نے کیچ پر نظرثانی کے لیے امپائر کے اختیارات سے ’لا علم‘ ہونے کا بیان دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کی پیچیدگیوں کو حل کرنا ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ