شاہد خاقان عباسی کی جوتا پھینکنے کی پریکٹس

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے غیر پارلیمانی انداز میں گفتگو کے معاملے پر صابر نذر کا کارٹون۔

(صابر نذر)

رواں ہفتے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر کو ’جوتا مارنے‘ کی بات پر انہیں کئی حلقوں سے تنقید کا سامنا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس پر ردعمل میں شاہد خاقان عباسی کو ایک خط لکھا، جس میں ان پر 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے، ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کرنے اور سپیکر کے منصب کا تمسخر اڑانے کے الزامات لگائے ہیں۔

اس ساری صورتحال پر صابر نذر کا کارٹون۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون