حسن علی پہلے سے زیادہ خطرناک بولر 

زمبابوے شاید 134 رنز سے شاید کچھ زیادہ کرلیتا لیکن حسن علی کے تابڑ توڑ حملوں نے بلے بازوں کی ہمت تو پست کی تھی اس کےساتھ  ان کے بلے اور دماغ کا رشتہ بھی توڑ دیا۔

(پی سی بی ٹوئٹر آفیشل)

زمبابوے شاید 134 رنز سے شاید کچھ زیادہ کرلیتا لیکن حسن علی کے تابڑ توڑ حملوں نے بلے بازوں کی ہمت تو پست کی تھی اس کےساتھ  ان کے بلے اور دماغ کا رشتہ بھی توڑ دیا اور اندازوں سے بھی پہلے ہی گھٹنے ٹیک دئیے اور یوں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ ایک اننگز اور116 رنز سے جیت لیا ۔

چیمپئینز ٹرافی 2017 میں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ گروپ میچ میں پاکستان کو جیت کی سخت ضرورت تھی۔ بیٹنگ کے ساتھ بھی بولنگ پچھلے میچوں میں بہت خراب رہی تھی اور پاکستان کسی مرد بحران کی تلاش میں تھا۔ ایسے میں پاکستان کے لیے حسن علی ریسکیوفورس بن گئے تھے۔

جن کی خطرناک بولنگ  پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرکے ٹورنامنٹ میں واپس لے آئی تھی۔

انھوں نے اس میچ میں جس گیند پر فاف ڈوپلیسی کو بولڈ کیا تھا اسے ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین یارکر قرار دیا گیا تھا۔

یہ ان کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا دورہ تھا لیکن وہ اور شاداب خان چیمپئنز ٹرافی کی دریافت بن گئے تھے۔

حسن علی کی سب سے خاص بات ان کا کاٹ دار بولنگ کا انداز ہے جو گیند تو ہاتھوں سے پھینکتے ہیں لیکن آنکھوں کی کاٹ بلے بازکو پہلے ہی کھا جاتی ہے، ان کی باڈی لینگیویج ان کا دوڑنے کا انداز اور کریز پر پہنچ کر گیند پھینکنے کا انداز ان کی اندر کی توانائی کا مظہر بن جاتی ہے۔

وہ بولنگ کرتے ہوئے مختلف النوع انداز کے تجربے کرتے رہتے ہیں۔ کبھی باؤنسر تو کبھی سلو گیند، لیکن ان کا سب سے موثر ہتھیاریارکر ہے جو 20 میٹر کا فاصلہ کسی کیرم بورڈ کی گوٹ سے بھی زیادہ نپا تلا طے کرتی ہے اور بلے باز کے بیٹ پیڈ کو چکمہ دیتی ہوئی سیدھی درمیانی وکٹ سے ٹکراتی ہے۔

زمبابوے کی کمزور ترین ٹیم کی بیٹنگ کا معیار تو شاید پاکستان کے کسی کلب سے کم ہے جس میں نہ مہارت ہے اور نہ تجربہ لیکن ان کم اہلیت کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے لیے بھی دنیا کے کسی بہترین بولر کا صحیح جگہ بولنگ کرنا ضروری ہے۔

حسن علی نے یہی کیا ۔۔

پہلے تو دو تین خطرناک باؤنسر زمبابوے کے بلے بازوں کے ہیلمٹ پر مارے اور پھر یارکر بولنگ کا خوبصورت نظارہ پیش کیا۔ انہوں نےآخری 4 وکٹ صرف گیارہ گیندوں میں لے کر پوری ٹیم کا صفایا کردیا۔

دوسری اننگز میں 5 وکٹ اور پہلی اننگز میں 4 وکٹ لے کر حسن علی نے کپتان بابر اعظم کو جیت کا تحفہ تیسرے دن کے کھیل ختم ہونےسے پہلے ہی پیش کردیا۔

زمبابوے کی کمزور بولنگ اور بیٹنگ کا جتنا حوالہ دے لیا جائے لیکن فواد عالم کی سنچری اور حسن علی کی طوفانی بولنگ کسی بڑی ٹیم کے سامنے بھی ایسی ہی ہوتی ۔

پاکستان نے فواد عالم کے سہارے 426 رنز بناکر 250 رنز کی جو برتری حاصل کی تھی وہ برینڈن ٹیلر اینڈ کمپنی کے لیے بہت زیادہ اور مشکل ترین تھی۔

فواد عالم نے 140 رنز بناکر ایک بار پھر ماضی کے سیلیکٹرز کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے جو ان کو نظر انداز کرتے رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

زمبابوے شاید 134 رنز سے شاید کچھ زیادہ کرلیتا لیکن حسن علی کے تابڑ توڑ حملوں نے بلے بازوں کی ہمت تو پست کی تھی اس کےساتھ بلے اور دماغ کا رشتہ بھی توڑ دیا اور اندازوں سے بھی پہلے ہی گھٹنے ٹیک دئیے اور یوں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ ایک اننگز اور116 رنز سے جیت لیا ۔

حسن علی جو اس جیت کے ہیرو ہیں ان  کے آج کے ہرارے کلب کے بولنگ اسپیل کے لیے اگر کہا جائے جو سامنے آیا مارا گیا۔  توصحیح ہوگا۔

حسن علی جو ایک سال قبل زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے تھے جب سے صحتمند ہو کر واپس آئے ہیں پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگئےہیں ۔

قائد اعظم ٹرافی سے بولنگ اور بیٹنگ کا  جو مظاہرہ  شروع کیا ہے اس نے انٹرنیشل لیول پر بھی کمی نہیں ہونے دی۔ ساؤتھ افریقہ کےساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں خطرناک بولنگ اور اب ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اپنی طوفانی یارکر سے روند کر وہ دنیا کے خطرناک بولرزمیں شامل ہوگئے ہیں۔

میچ کے بعد بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی اس کارکردگی کو نوزائیدہ بیٹی کے نام کرتے ہوئے ہنس مکھ زندہ دل حسن علی نے مستقبل میں اپنی تباہ کن بولنگ کا اعلان کردیا ہے ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ