آئی پی ایل: دو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت، میچ ملتوی

بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں دو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے درمیان میچ آج کھیلا جانے والا تھا (ٹوئٹر/ کولکتہ نائٹ رائیڈرز)

بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں دو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ میچ سوموار کی رات یعنی آج کھیلا جانا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جن دو کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے۔ ایک سپنر ورون چکرورتھی اور فاسٹ بولر سندیپ وارئیر ہیں جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ورون چکرورتھی جو بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے ہسپتال گئے تھے شاید اسی دوران کرونا سے متاثر ہوئے۔ چکرورتھی اور وارئیر کے علاوہ کولکتہ کے تمام کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یہ آئی پی ایل کے 2021 کے سیزن کے دوران کسی کھلاڑی کے بائیو ببل کے باوجود کرونا سے متاثر ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔

آئی پی ایل انتظامیہ نے ان کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ 'نائٹ رائیڈرز مزید ممکنہ کیسز کی نشاندہی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جبکہ اس کے علاوہ 'میڈیکل ٹیم بھی مثبت کیسز والے کھلاڑیوں سے 48 گھنٹوں کے دوران قریبی رابطے میں آنے والے افراد کا پتا لگا رہی ہے۔' 

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے اور اس نے اپنے پہلے سات میچز میں سے صرف دو میں فتح حاصل کی ہے۔ نائٹ رائیڈرز نے اپنا آخری میچ جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف احمد آباد میں کھیلا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ