’پی ٹی آئی جہاز گروپ‘

پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان، 31 ارکان اسمبلی شامل، اس صورتحال پہ صابر نذر کی نظر

جہانگیر ترین گروپ پہ صابر نذر کی نظر (2021-05-19)

حکمراں جماعت تحریک انصاف کے زیر عتاب رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب میں الگ گروپ تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ پنجاب حکومت کی ان گروپ اراکین کے خلاف ’انتقامی کارروائیاں‘ ہیں۔

جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی نے  منگل کو رات گئے علیحدہ گروپ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور پنجاب میں الگ پارلیمانی لیڈر بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

جہانگیر ترین کے گھر پر ہونے والے اس اجلاس میں شرکا سے ترین گروپ کے ساتھ وفاداری کا حلف بھی لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اتوار کے روز دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف سے علیحدہ نہیں ہو رہے ہیں۔ ’ہم پہلے بھی تحریک انصاف کا حصہ تھے، اب بھی ہیں اور مستقبل میں بھی انشا اللہ رہیں گے۔‘   

اس صورتحال کو دیکھیے صابر نذر کی نظر سے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون