کوکو 15 سال میں سب سے کم عمر گرینڈ سلیم کوارٹر فائنلسٹ

چوبیس سیڈڈ گاف نے 53 منٹ میں 6-3، 6-1 سے کامیابی حاصل کی اور اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چیک جمہوریہ کی باربورا کریجیکووا سے مقابلہ کریں گی۔

کوکو گاف کا تعلق امریکہ سے ہے (اے ایف پی)

امریکہ کی کوکو گاف پیر کو فرنچ اوپن میں تیونس کی اونس جبور کو شکست دے کر 15 سال میں سب سے کم عمر گرینڈ سلیم کوارٹر فائنلسٹ بن گئیں۔

چوبیس سیڈڈ کوکو نے 53 منٹ میں 6-3، 6-1 سے کامیابی حاصل کی اور اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چیک جمہوریہ کی باربورا کریجیکووا سے مقابلہ کریں گی۔

سترہ سال اور 86 دن کی عمر کی کوکو گاف نکول ویدیسووا کے بعد سلیم کے آخری آٹھ میں پہنچنے والی سب سے کم عمر خاتون ہیں جنہوں نے 2006 میں رولینڈ گیروس میں 17 سال 44 دن کی عمر میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ 1993 میں جینیفر کیپریاتی کے بعد پیرس میں آخری آٹھ میں جگہ بنانے والی سب سے کم عمر امریکی خاتون بھی ہیں۔

پیر کو کورٹ فلپ چاٹریر پر ایک جامع پرفارمنس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پہلے گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچ کر بہت خوش ہیں۔ ’میں نے آج واقعی بہت اچھا کھیلا۔‘

گاف نے اب تک ٹورنامنٹ میں ایک سیٹ نہیں ہارا ہے۔ کوکو گاف پارما میں کلے کورٹ ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد فرنچ اوپن میں آئیں تھیں۔

پیر کو اس امریکی کھلاڑی کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ٹوکیو اولپمکس کے لیے امریکہ ٹیم کا حصہ بھی ہوں گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس