آسٹریلین اوپن: جوکووچ کی آسان جیت اور پرانے دوست سے ملاقات

جوکووچ اپنی بعض اوقات غیر معمولی تیاریوں کے لیے مشہور ہیں، جن میں میلبورن کے بوٹینیکل گارڈنز میں موجود برازیلی انجیر کے درخت کو گلے لگانا بھی شامل ہے۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے 22  جنوری 2026 کو میلبورن میں ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پانچویں دن اٹلی کے فرانچیسکو ماسٹریلی کو مردوں کے سنگلز میچ میں شکست دینے کا جشن منایا (اظہر خان/اے ایف پی)

 

نوواک جوکووچ نے جمعرات کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائر اور عالمی درجہ بندی میں 141ویں نمبر پر موجود فرانسیسکو مائیستریلی کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دے کر باآسانی تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔ ان کی اس کامیابی میں ایک انجیر کے درخت کا بھی کچھ نہ کچھ کردار رہا۔

سربین ٹینس لیجنڈ اپنے ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلام اعزاز کے مشن پر گامزن ہیں اور انہوں نے اطالوی کھلاڑی کو 6-3، 6-2، 6-2 سے باہر کا راستہ دکھایا۔

میلبورن میں اب جوکووچکا اگلا مقابلہ چین کے شانگ جونچینگ یا نیدرلینڈز کے بوٹک فان ڈی زانڈسخُلب سے ہوگا۔

جوکووچ اپنی بعض اوقات غیر معمولی تیاریوں کے لیے مشہور ہیں، جن میں میلبورن کے بوٹینیکل گارڈنز میں موجود برازیلی انجیر کے درخت کو گلے لگانا بھی شامل ہے۔

اڑتیس سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے، جنہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ یعنی دس بار آسٹریلین اوپن جیتا ہے، کہا کہ یہ درخت میلبورن میں ان کا سب سے پرانا دوست ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق یہ درخت ان کے زخم بھرنے اور تنہائی میں ساتھ دینے کا ذریعہ رہا ہے، اور فطرت سے یہ رشتہ نہایت خوبصورت ہے کیونکہ قدرت ایک طاقت ور ساتھی ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوستی کو بیس برس سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔

دھوپ میں کھیلے گئے اس مقابلے کے دوران درجہ حرارت پچھلے دنوں کے مقابلے میں خاصا کم تھا، اور چوتھے سیڈ جوکووچ ابتدا ہی سے جلد از جلد مقابلہ ختم کرنے کے ارادے سے نظر آئے۔

روڈ لیور ایرینا میں سہ پہر کے وقت کھیلتے ہوئے، جو کہ ان کے معمول کے رات کے مقابلوں سے مختلف تھا، جوکووچ نے تیزی سے 5-2 کی برتری حاصل کر لی۔

اطالوی کھلاڑی نے کئی سیٹ پوائنٹس کا سامنا کرنے کے باوجود دلیرانہ انداز میں اپنی سروس برقرار رکھی، مگر یہ صرف ناگزیر انجام کو کچھ دیر مؤخر کرنا تھا، کیونکہ جوکووچ نے 47 منٹ میں پہلا سیٹ اپنے نام کر لیا۔

جوکووچ، جو 2023 میں یو ایس اوپن جیتنے کے بعد مارگریٹ کورٹ کے ساتھ 24 بڑے اعزازات پر برابر ہیں، اس بار پہلے راؤنڈ جیسی تباہ کن فارم میں تو نہ تھے، مگر پھر بھی 23 سالہ ناتجربہ کار حریف کے لیے وہ حد سے زیادہ طاقتور ثابت ہوئے۔

گرینڈ سلام میں پہلی بار شرکت کرنے والے مائیستریلی کی سروس توڑ کر جوکووچ نے دوسرے سیٹ کا آغاز کیا اور باآسانی تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس