ترکی میں بس حادثہ: ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل

ترک حکام کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور26 زخمی ہو گئے۔

ترکی میں ریسکیو عملہ   اتوار کو حادثے کا شکار ہونے والی بس کے قریب کھڑے ہیں (اے پی)

ترکی کے حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو ایک بس جس میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن سوار تھے ملک کے مشرقی حصے میں حادثے کا شکار ہو گئی اور اس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور26 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بارے میں معلومات رکھنے والے دو مقامی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایرانی سرحد کے قریب ترک صوبے وان کے ضلع مرادیے میں بس کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے مسافروں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ترکی کلیدی روٹ ہے۔ زیادہ تر ایران، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن باقاعدگی سے ایرانی سرحد پیدل پار کر کے ترکی میں داخل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد ازاں ان تارکین وطن کو کشتی کے ذریعے ترکی کے مغربی شہروں جیسا کہ استنبول اور انقرہ منتقل کیا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 11 تارکین وطن اور ایک وہ شخص ہے جس نے ان کے لیے غیرقانونی سفر کا انتظام کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020 میں 60 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی وان جھیل میں ڈوب گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا