ٹرین الٹی سمت میں چل پڑنے سے حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

لندن میں زیر زمین ٹریک پر ایک ٹرین غلط راستے پر جاتے ہوئے تصادم سے بال بال بچ گئی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

وسطیٰ لندن کے کنگز کراس سٹیشن پر مسافر ٹرین کے منتظر ہیں (اے ایف پی)

برطانوی دارالحکومت لندن میں زیر زمین ٹریک پر ایک ٹرین غلط راستے پر جاتے ہوئے تصادم سے بال بال بچ گئی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) نے تصدیق کی ہے کہ چلٹرن ریلویز سروس نے اتوار کی رات بکنگھم شائر میں ٹرین کو چلفرنٹ اینڈ لیٹیمر سٹیشن پر ایک ٹیوب ٹرین سے چند میٹر کے فاصلے پر روک لیا تھا۔

موقعے کی ایک تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ میٹروپولیٹن ریلوے لائن پر دونوں ٹرینیں ایک دوسرے سے چند میٹر کے فاصلے پر تھیں۔ واقعے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹی ایف ایل کے ترجمان نے کہا: 'ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں جن کے سفر میں چلفرنٹ اینڈ لیٹیمر اور چیشم کے درمیان لائن بند ہونے سے رکاوٹ پیدا ہوئی۔

'ایسا ایک واقعے کے نتیجے میں ہوا جو گذشتہ شب چلٹرن ریلویز کی ٹرین کو چلفرنٹ اینڈ لیٹیمر سٹیشن پر پیش آیا۔ہم چلٹرن ریلویز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں کہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کیا ہوا تھا۔ جس قدر جلد ممکن ہوا ہمارے انجینیئرز سروس کی بحالی کے لیے ٹریک کی مرمت کر دیں گے۔'

رِکمینزورتھ اور چیشم کے درمیان میٹروپولیٹن ریلوے لائن معطل ہے۔ چلٹرن ریلویز نے کہا کہ وہ 'اس حادثے کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے' ٹرین حادثات کی تحقیقات کرنے والی برانچ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا: 'ہم علاقےمیں چلٹرن ریلویز اور لندن انڈرگراؤنڈ سروسز استعمال کرنے والے کسٹمرز کے سفر میں پیش آنے والی رکاوٹ پر معذرت چاہتے ہیں۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ