فاطمہ ثنا کی پانچ وکٹیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

پاکستان کی ویسٹ انڈیز ویمن کو 22 رنز سے شکست۔ ویسٹ انڈیز ویمن نے سیریز تاہم 2-3 سے جیت لی ہے۔

فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی (پی سی بی)

سینٹ جونز کے سر ویون رچرڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ فاطمہ ثنا کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

بارش کی وجہ سے میچ 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

194 رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی برٹنی کوپر نے 40 جبکہ کیشونائٹ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی فاطمہ ثنا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیانا بیگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمن  کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 34 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

پاکستان کی منیبہ علی  نے پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز کی اننگز کھیلی،عمیمہ سہیل نے  نے چونتیس جبکہ فاطمہ ثنا نے 28 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی چینیل ہینری، شبیکا گجنبی اور انیسہ محمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ