پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: سٹیڈیم میں میچ دیکھنا ہے تو ویکسین لگوا لیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی اس سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی )

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

این سی او سی  نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی اس سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی۔

اس طرح راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کل 4500 تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کل 5500 تماشائی سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے صرف ان تماشائیوں کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کی شرط عائد کی گئی ہے، جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: ’خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے آٹھوں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔‘

واضح رہے کہ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی سکواڈ آٹھ ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، جس کے بعد اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی سکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا شروع کر دے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ