نیوزی لینڈ کو کوئی سکیورٹی خدشات نہیں: پی سی بی

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ افغانستان میں طالبان کے حالیہ قبضے کے تناظر میں پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر سے تین اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اس بات کی تردید کی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اگلے مہینے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے متعلق فکر مند ہے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق کیویز نے 17 ستمبر سے تین اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں پی سی بی کے حوالے سے بتایا گیا کہ مہمان ٹیم کی انتظامیہ نے پاکستانی حکام کے ساتھ تازہ سکیورٹی خدشات پر بات نہیں کی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ افغانستان میں طالبان کے حالیہ قبضے کے تناظر میں پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

حالیہ دنوں میں کچھ خبروں میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے عہدے داروں کی جانب سے علاقائی سلامتی کی نئی صورتحال پر تشویش کے اظہار کے بعد نیوزی لینڈ کا 18 سالوں بعد پاکستان کا پہلا دورہ خطرے میں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جیو نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ’پی سی بی اس موقف پر قائم ہے کہ دورہ شیڈول کے تحت ہو گا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔‘

پی سی بی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس دورے کا منصوبہ بہت پہلے طے ہوا تھا اور اس کا افغانستان کے بدلتے سیاسی منظر نامے سے کوئی تعلق نہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز گلین ٹرنر نے نیوزی لینڈ بورڈ کے دورے پر رضامند ہونے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف کووڈ -19 کی صورتحال خراب ہے بلکہ ’پڑوسی افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں‘ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث بھی خطرہ ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ