سنتھیا رچی: ’پی ٹی وی کیوں جوائن کیا، آپ وزیراعظم بن سکتی ہیں‘

امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی طویل عرصے سے کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں تاہم اب ان کے سرکاری ٹی وی چینل (پاکستان ٹیلی وژن) سے بطور میزبان منسلک ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پہلے سنتھیا رچی کے پی ٹی وی سے منسلک ہونے کی ٹویٹ ہوئی اور پھر ڈیلیٹ کر دی گئی (سنتھیا  رچی/ فیس بک پیج)

امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی طویل عرصے سے کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں تاہم اب ان کے سرکاری ٹی وی چینل (پاکستان ٹیلی وژن) سے بطور میزبان منسلک ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

کچھ عرصہ قبل پاکستانی سیاست دانوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی امریکی بلاگر ویسے تو کئی دنوں سے سوشل میڈیا سے غائب رہی ہیں، تاہم گذشتہ دنوں ان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

اب پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کی گئی کہ لکھاری اور فلم میکر سنتھیا رچی پی ٹی وی سے منسلک ہو گئی ہیں، تاہم بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔

اب پی ٹی وی نے ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ کی یہ تو معلوم نہیں ہوسکا، مگر خود سنتھیا رچی بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کر چکی ہیں۔

انہوں نے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’میں پی ٹی وی سے وابستہ ہونے کی خبر کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سنتھیا کے پی ٹی وی کو بطور میزبان جوائن کرنے کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین میں مختلف آرا دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

قمر عباس نامی فیس بک صارف نے لکھا: ’عمران خان نے صحیح کہا تھا کہ بیرون ممالک سے لوگ پاکستان نوکریاں کرنے آئیں گے۔ مذاق کر رہا ہوں۔‘

ذیشان علی نے لکھا: ’یہ پی ٹی وی کا اچھا اقدام ہے، اس سے بیرون ممالک مقیم  صارفین کی پی ٹی وی میں دلچسپی بڑھے گی۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان اور پاکستانیوں کو بہترین انداز میں دکھائیں گی۔‘

شاہد وحید نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’وہ آپ کو ہائر نہیں کر سکتے کیونکہ آپ پاکستانی شہری نہیں ہیں اور اگر آپ ایک غیر ملکی حکومتی ادارے میں کام کریں گی تو کیا آپ کی قومیت منسوخ نہیں ہو جائے گی؟‘

ٹوئٹر صارف حسن زیدی نے تحریر کیا: ’اس ملک کا کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ یہ وہ لکھاری ہیں جنہوں نے کبھی کچھ لکھا ہی نہیں۔‘

دل دل پاکستان نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا: ’میڈم صرف پی ٹی وی ہی کیوں جوائن کیا، آپ کے پاس ٹیلنٹ ہے، اگر آپ پی ٹی وی جوائن کرسکتی ہیں تو وزیراعظم بھی بن سکتی ہیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل