دو کروڑ بچوں کا تعلیم حاصل نہ کرپانا ملک کا المیہ ہے: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ احساس تعلیمی وظائف پروگرام میں فراڈ نہ ہو اور اس کو آئی ٹی کے ذریعے شفاف بنایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ کو اسلام آباد میں  احساس تعلیمی وظائف پروگرام کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں (تصویر: ریڈیو پاکستان)

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے کم از کم دو کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میں حکومت کے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ وظیفہ پرائمری سے بارہویں جماعت تک کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم کو اہمیت نہیں دی خصوصا بچیوں کی تعلیم کو اور دو تعلیم حاصل نہ کرپانے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کو سراہا کہ لڑکوں کے لیے اس وظیفے میں ڈیڑھ ہزار روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے یہ رقم دو ہزار روپے ہے جس سے زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کی آسانیاں پیدا جائیں گی۔

عمران خان کے مطابق پڑھی لکھی خاتون معاشرے کو جتنا فائدہ پہنچاتی ہیں اتنا مرد نہیں پہنچا سکتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس پروگرام میں فراڈ نہ ہو اور اس کو آئی ٹی کے ذریعے شفاف بنایا جائے۔

اس سے قبل اس پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا ’اس سے قبل اس قسم کے پروگرامز سے جعلی اندراج کرائے جاتے ہیں اور بعض اوقات چار چار ماہ کے فرق سے ایک ہی خاندان کے کئی بچوں کا اندراج ہوجاتا تھا جسے ہم نے اس بات کاغذی کارروائی کو ترک کرکے کم کیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگران کا دائرہ کار اور وظائف کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔  

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس