آئی ٹی کی تعلیم دینے والی چوٹی کی 10 پاکستانی جامعات کون سی؟

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے ملک میں آئی ٹی کی تعلیم دینے والی چوٹی کی 10 جامعات کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

پاشا کی رینکنگ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (نیوسس۔فاسٹ)  پہلے نمبر پر  ہے (فوٹو: پکسابے)

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے ملک میں آئی ٹی کی تعلیم دینے والی چوٹی کی 10 جامعات کی درجہ بندی جاری کی ہے۔

پاشا کی رینکنگ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (نیوسس۔فاسٹ) کو پہلے، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو دوسرے، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) کو تیسرے، کامسیٹس کو چوتھے اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو چھٹا، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کو ساتواں، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو آٹھواں، بحریہ یونیورسٹی کو نواں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کو 10 واں نمبر ملا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاشا کا کہنا ہے کہ اس رینکنگ کی بنیاد تنظیم کی جانب سے 2021 میں کیے گئے پاشا سیلری سروے کے دوران اکٹھے ہونے والے کوائف کو بنایا گیا ہے۔

جائزے میں حصہ لینے والی کمپنیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ سروے کے دوران درجہ بندی کے حوالے سے 38 جامعات کی فہرست تیار کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس