جرمنی: الیکشن سے قبل ماحولیات کے تحفظ کے لیے مظاہرے

ماحول کے تحفظ کے لیے ’فرائیڈیز فار فیوچر‘ یا (ایس ایس فور سی) کے عنوان سے مظاہرے ایک ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب جرمنی کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اتوار کو ہونے والی ووٹنگ سے قبل اپنی انتخابی ریلیوں کا انعقاد کرنا ہے۔

ماحولیات کی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ جمعے کو فرائیڈیز فار فیوچر کے نام سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں شرکت کر رہی ہیں ان کے ساتھ جرمن کارکن بھی شریک ہیں ( اے ایف پی)

جرمنی میں اتوار کو انگیلا مرکل کے جانشین کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی دوڑ میں شامل امیدواروں کو ماحول کے تحفظ کے لیے قائل کرنے کے لیے گریٹا تھنبرگ سمیت ہزاروں ماحولیاتی کارکنوں نے جمعہ کو جرمن شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔

ماحول کے تحفظ کے لیے ’فرائیڈیز فار فیوچر‘ یا (ایس ایس فور سی) کے عنوان سے مظاہرے ایک ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب جرمنی کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اتوار کو ہونے والی ووٹنگ سے قبل اپنی انتخابی ریلیوں کا انعقاد کرنا ہے۔ ایس ایس فور سی نامی مظاہروں میں شرکا یہ واضح کررہے ہیں کہ سیاسی طبقے نے نوجوان نسل کو مایوس کیا ہے۔

گروپ کی جرمن منتظم لویسا نیباؤر نے اے ایف پی کو بتایا: ’سیاسی جماعتوں نے ماحولیاتی تباہی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’چونکہ جرمنی دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اس لیے اس پر ذمہ داری بھی زیادہ عائد ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ تباہ کن رجحانات کو تبدیل کرنے کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم اسے (جرمن انتخابات کو) صدی کا الیکشن کہہ رہے ہیں۔

انتخابی دوڑ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور اعتدال پسند وزیر خزانہ اولاف شولز اور مرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار ارمین لاشیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

انتخابی پولز کے مطابق شولز کو لاشیٹ کے مقابلے میں تقریباً 26 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بنائی گئی سیاسی جماعت ’گرینز‘ کی امیدوار اینالینا بیئرباک کو نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے۔

جولائی میں ملک کے مغربی علاقوں میں آنے والے مہلک سیلاب کے بعد جرمن شہریوں کی اکثریت کے لیے ماحولیات ایک اہم مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود سیاست میں نسبتاً کم تجربہ کار اینالینا بیئرباک اس حوالے سے اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

اینالینا بیئرباک نے ’ڈائی ویلٹ‘ اخبار کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ جمعے کو ہونے والے مظاہرے ان کی پارٹی کو تقویت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا اگلی حکومت کو ماحولیات کے لیے کام کرنا ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جرمنی بھر میں 400 سے زیادہ مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور سویڈش نوجوان کارکن تھنبرگ پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر تقریر کریں گی۔

’فرائیڈیز فار فیوچر‘ گروپ نے کہا ہے کہ جرمنی میں ہونے والا احتجاج دنیا بھر میں ایسے ایک ہزار سے زائد عالمی ماحولیاتی مظاہروں کا حصہ ہو گا۔

گروپ کا مرکزی مطالبہ یہ ہے کہ زمین کی حدت کو زیادہ سے زیادہ 1.5 ڈگری سیلسیئس (2.7 فارن ہائیٹ) تک محدود کیا جائے جس کا ذکر 2015 کے پیرس معاہدے میں کیا گیا ہے۔

پیرس معاہدے کے تحت گلوبل وارمنگ کو پری انڈسٹریل لیولز سے دو ڈگری سیلسیئس کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور مزید آگے بڑھنے اور حدت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

انگیلا مرکل کی آب و ہوا کے تحفظ کے اقدامات کی بھرپور حمایت کے باوجود جرمنی معاہدے کے تحت اپنی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی کے اہداف کو پورا کرنے میں بارہا ناکام رہا ہے۔

رواں سال اپریل میں ایک اہم فیصلے میں جرمنی کی آئینی عدالت نے پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکنے کے حکومتی منصوبوں کو ’ناکافی‘ قرار دیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات